Home / جاگو پکوان / ملبے سے ملنے والی ڈائری پر درج چند الفاظوں نے المناک داستان سنا دی

ملبے سے ملنے والی ڈائری پر درج چند الفاظوں نے المناک داستان سنا دی

6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد شام میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ایک جگہ ملبے ملنے والی ایک ڈائری پر لکھے چند الفاظوں نے المناک داستان بیان کردی۔

کسی بھی صورتحال کی سنگینی یا المناکی بیان کرنے کے صرف زبان سے بیان نہیں کی جاتی بعض اوقات کسی کا چھلکتا آنسو، چہرے پر چھائی بے بسی اور لکھے الفاظ بھی وہ کچھ کہہ جاتے ہیں جو بعض اوقات زبان کہہ نہیں پاتی۔ ایسا ہی کچھ شام کے زلزلہ زدہ علاقے میں ہوا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقے حلب میں امدادی سرگرمیوں کے دوران کارکنوں کو مکان کے ملبے میں سے کوئی زندہ شخص تو نہیں ملا البتہ ایک لڑکی کی ڈائری ملی ہے جس نے اس علاقے کے رہائشیوں کی ساری المناک کہانی سنا دی ہے۔

ڈائری پر انسانی ضمیر کو جھنجھوڑتا ایک جملہ بھی درج ہے کہ ’’اب کسی بھی چیز کی کوئی خواہش باقی نہیں رہی ہے۔‘‘

ڈائری کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک لڑکی کی ہے جس کی عمر کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔ چند الفاظ پر مشتمل اس جملے نے حلب کے شامی خاندانوں کی اصل حالت دنیا کو بتا دی ہے کہ کس طرح ان پر سیاسی حالات نے عرصہ حیات تنگ کیا۔

جس امدادی کارکن کو ڈائری ملی۔ اس کا کہنا ہے کہ ’ہماری بڑی خواہش تھی کہ ملبے تلے ہمیں زندہ لوگ مل جائیں اور اس کے لیے ہم نے وہاں کافی تلاش جاری رکھی مگر افسوس اس جگہ کوئی زندہ نہیں تھا صرف یہی ایک ڈائری ملی ہے جس کے مالک کا بھی اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ حلب شام کا وہ علاقہ ہے جو گزشتہ 10 سال سے خانہ جنگی اور محاصرے کا شکار ہے اور اس خانہ جنگی نے وہاں کے رہائشیوں کی کیا حالت کر دی، ان مشکلات کی عکاسی صرف اس ایک جملے سے ہوجاتی ہے۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *