Home / جاگو پکوان / شرمیلا ٹیگور کی 12 سال بعد اسکرین پر واپسی

شرمیلا ٹیگور کی 12 سال بعد اسکرین پر واپسی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور 12 سال بعد اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

شرمیلا ٹیگور آخری بار 2010ء میں ریلیز ہونے والی فلم’بریک کے بعد ‘میں دیکھا گیا تھا اور اب وہ منوج باجپائی کی فلم ’گل مہر‘ میں نظر آئیں گی۔

اس فلم کو پریمیئر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 3 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں فلم’گل مہر‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسکرین پر روایتی دقیانوسی کردار میں نہیں نظر آنا چاہتی، جن کی فلمی شائقین کو پہلے سے ہی سمجھ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں ماں یا بھابھی کیسی ہوتی ہیں، میں اس طرح کے معمولی کردار نہیں کرنا چاہتی تھی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ فلم ’گل مہر‘ میں جو کردار میں نے ادا کیا ہے اس کے بہت سے مختلف روپ ہیں۔

شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے بوڑھے لوگ اور خاص طور پر خواتین نوجوان نسل کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی خواہشات کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تو یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ اگر آپ اپنی خواہش کو ترجیح دیتے ہیں تو یہ کوئی غلط بات نہیں ہے۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں اُنہوں نے کچھ فلموں میں صرف اپنے گھر کا کرایہ دینے کے لیے اور کئی لوگوں کی مدد کرنے کی غرض سے بھی کام کیا لیکن ابھی فلم’گل مہر‘ میں کام کرنے کا فیصلہ صرف کردار کی معاشرے کے لیےاہمیت کی وجہ سے کیا۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *