Home / جاگو پکوان / پاکستانی گلوکارہ نتاشا حمیرا اعجاز نے نیویارک ٹائمز اسکوائر پر جلوے بکھیر دیئے

پاکستانی گلوکارہ نتاشا حمیرا اعجاز نے نیویارک ٹائمز اسکوائر پر جلوے بکھیر دیئے

پاکستان میوزک انڈسٹری کی باصلاحیت گلوکارہ نتاشا حمیرا اعجاز نیویارک ٹائمز اسکوائر پر چھا گئیں۔

میوزک اسٹریمنگ ایپ اسپاٹی فائے نے ’ایکول پاکستان (Equal Pakistan)‘ پروگرام کے تحت گلوکارہ نتاشا حمیرا اعجاز کو اپنا ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔

پچھلے ایمبیسڈرز کی طرح نتاشا حمیرا اعجاز کی تصویر ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بنے ایک ڈیجیٹل بل بورڈ پر بطور اشتہار بھی لگائی گئی ہے۔

نتاشا حمیرا اعجاز کا مشہور گانا خود سے بات رواں ماہ اسپاٹی فائے کے ایکول پاکستان کی پلے لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ایکول پاکستان اسپاٹی فائے کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو نئے ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو بین الاقوامی شہرت سے نوازتا ہے۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کامیابی کو شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی اور جوش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اس سے قبل کبھی ایسا محسوس نہیں کیا جو میں ایکول پاکستان کی جانب سے اسپاٹی فائے کا رواں ماہ سفیر بن کر کررہی ہوں۔

خیال رہے کہ نتاشا حمیرا اعجازنے 10 برس کی عمر سے گانا گانا شروع کیا تاہم 2010 میں انہوں نے اپنے پہلے گانے سے میوزک اندسٹری میں قدم رکھا تھا۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *