Home / جاگو بزنس / ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ متوقع

ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ متوقع

کراچی: ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی پنشن میں کم و بیش 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی پنشن میں کم و بیش 20 فیصد اضافہ کر کے اسے 10 ہزار روپے تک کیا جا رہا ہے، یہ اعلان آئندہ ماہ متوقع ہے اور بڑھائی گئی پنشن کا اطلاق یکم جولائی سے ممکن ہو گا۔

ای او بی آئی پنشنرز فورم کے سیکریٹری الطاف مجاہد نے یاد دلایا ہے پنشن میں 2 ہزار روپے کا آخری اضافہ تین سال قبل ہوا تھا۔ نجی شعبے کے کارکنوں کو ای او بی آئی پنشن محض ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ ملتی ہے، جس میں گزر بسر ایک طرف یومیہ اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *