Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جانی ڈیپ کو اپنے دانت چیک کروانے کا مشورہ

جانی ڈیپ کو اپنے دانت چیک کروانے کا مشورہ

ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی کانز فلم فیسٹیول میں جہاں نئی فلم’ژین ڈو باری‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر شاندار واپسی ہوئی وہیں مداحوں نے اُن کے دانتوں کا مذاق بھی اُڑایا۔

جانی ڈیپ کے خراب دانتوں نے فوراََ ہی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

کانز فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’ژین ڈو باری‘ کی شاندار پذیرائی کے بعد جب جانی ڈیپ کیمروں کے لیے پوز دیتے نظر آئے تو لوگوں نے ان کے دانتوں کو نوٹ کیا جوکہ بظاہر بھورے اور بوسیدہ ہوتے نظر آرہے ہیں۔

جس کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکار کے دانتوں کا موازنہ ان کے مقبول سمندری ڈاکو کردار ’کیپٹن جیک اسپیرو‘ سے کرنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے جانی ڈیپ کی کانز فلم فیسٹیول سے وائرل ہونے والی تصاویر دیکھنے کے بعد اُنہیں اپنے دانتوں کا کسی اچھے ڈینٹسٹ سے علاج کروانے کا مشورہ بھی دیا۔

Check Also

کمل ہاسن کالکی میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس سے متاثر

بھارتی اداکار کمل ہاسن فلم نے کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *