Home / جاگو دنیا / سعودی عرب میں کامیاب آپریشن کے بعد دھڑ جڑی بچیوں کو علیحدہ کردیا گیا

سعودی عرب میں کامیاب آپریشن کے بعد دھڑ جڑی بچیوں کو علیحدہ کردیا گیا

ریاض: سعودی عرب میں 14 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی بچیوں کو علیحدہ کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو نائیجیرین دھڑ سے جڑی ہوئی بچیوں حسنہ اور حسینہ کو علیحدہ کرنے کے لیے ایک طویل آپریشن جمعرات کی صبح سعودی عرب میں شروع ہوا جسے آج کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے اور دونوں بچیوں کو نئی زندگی مل گئی ہے۔

آپریشن ریاض کے شاہ عبداللہ اسپیشلائزڈ چلڈرن اسپتال میں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں، طبی ماہرین کی 35 افراد کی ٹیم اس آپریشن میں حصہ لیا۔

سرجیکل ٹیم کے انچارج اور شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ کے مطابق یہ آپریشن 14 گھنٹے تک جاری رہا اور یہ آٹھ مراحل پر مشتمل تھا۔

جڑواں بچیاں 2022 میں پیدا ہوئی تھیں جن کے پیٹ، جگر، آنتیں، پیشاب اور تولیدی نظام اور ہڈیاں آپس میں جڑی ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ جمعرات کا آپریشن 1990 سے مملکت میں ہونے والا ایسا 56 واں کیس ہے، واضح رہے کہ دونوں بچیاں گذشتہ برس دسمبر میں انسانی ہمدردی کے تحت نائجیریا سے سعودی عرب لائی گئی تھیں۔

Check Also

امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب

امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *