Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکار ایوشمان کھرانا کے والد چل بسے

اداکار ایوشمان کھرانا کے والد چل بسے

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانا کے والد اور معروف نجومی اچاریا کھرانا چل بسے۔

ان کی موت پر اہلخانہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ایوشمان اور اپرشکتی کے والد موہالی میں صبح ساڑھے 10 بجے چل بسے۔

بیان میں بتایا گیا کہ کھرانا طویل عرصے سے بیمار تھے، ہم اس دکھ کی گھڑی میں آپ کی دعاؤں اور مدد کے شکرگزار ہیں۔

اچاریا کھرانا علم نجوم کے شعبے میں اپنی خدمات کے حوالے سے شمالی بھارت میں کافی مقبول تھے۔

ان کا تعلق چندی گڑھ سے تھا، انہوں نے اس موضوع پر کتابیں بھی لکھی تھیں۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *