Home / جاگو پکوان / پاکستان کے غیرملکی قرضوں میں نمایاں کمی

پاکستان کے غیرملکی قرضوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد : آئی ایم ایف سے قرض جاری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی غیرملکی قرضوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ جولائی سے اپریل تک حکومت نے صرف آٹھ ارب ڈالر قرضہ لیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اڑتیس فیصد کم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرضوں میں کمی کی بڑی وجہ آئی ایم ایف سے نویں جائزہ کی منظوری میں تاخیر ہے۔

پاکستان کا رواں سال کے دوران غیرملکی قرض حاصل کرنے کا ہدف بائیس ارب ڈالر تھا جبکہ ملک کو ہر سال قرض واپس کرنے کیلئے اٹھائیس ارب نوے کروڑ ڈالر قرض درکار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ہر سال آئی ایم یف، یورو بانڈز اور چین کے قرض واپس کرنا ہیں، قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اس ہفتے چار ارب تیس کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر نو ارب نو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کے ہیں۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *