Home / تازہ ترین خبر / غربت اور عورتوں کی حالت زار آج کے اہم مسائل ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عالمی اداروں کی نظر میں پاکستان کا سب سے شفاف رفاعی پروگرام ہے: فرزانہ راجہ

غربت اور عورتوں کی حالت زار آج کے اہم مسائل ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عالمی اداروں کی نظر میں پاکستان کا سب سے شفاف رفاعی پروگرام ہے: فرزانہ راجہ

غربت اور عورتوں کی حالت زار آج کے اہم مسائل ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عالمی اداروں کینظر میں پاکستان کا سب سے شفاف رفاعی پروگرام ہے: فرزانہ راجہ

ڈیلس: رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام(BISP) کی سابق چئیرفرزانہ ر ا جہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی غربتاور عورتوں کی حالت زار آج ملک کے اہم مسائل ہیں۔ان کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارےپاکستان میں غربت کے خاتمے اور عورتوں کی فلاح کے پروگرام BISPکوسماجی کاوشوں کا ایکشفاف پروگرام قرار دیتے ہیں کیوں کہ اس کامیاب پروگرام کے فوائد اب عام لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔ڈیلس میں  ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہBISP ایک غیر سیاسی پروگرام ہے جسے سیاسی رسہ کشی کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔غربت کا خاتمہ اور خواتین کی سماجی بہبودکے عنوان پر ہونے والی اس تقریب میں سیاسینمائندوں، سماجی کارکنوں اور شہر کی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ٹیکساس اسٹیٹ اسمبلی کی رکن ٹیری میزا، خواتین کی ترقی اور انکے حقوق کے لئے سرگرم عالمیرفاحی تنظیم جینڈر سائیڈ اوئیرنیس پروجیکٹ کی صدر و بانی بیورلی ہل ، تنظیم کے بورڈ آفڈائریکٹرز سید فیاض حسن، توصیف کمال، راجہ زاہد اختر خانزادہ،آفتاب صدیقی اور راجہ مظفربھی اس تقریب کا حصہ تھے۔جبکہ نظامت کے فرائض ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے جرنلسیکریڑی سید فیاض حسن نے سرانجام دیئے اس موقع پر ٹیکساس اسٹیٹ اسمبلی کی رکن ٹیریمیزا نے فرزانہ را جہ کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پرچم اورریاستی سندپیش کی۔جبکہ بورڈ کے رکن راجہ زاہد اختر خانزادہ اور ڈاکٹر نسرین خانزادہ نے انکو سندھ کا روائتی تحفہاجرک پیش کیا 

اس تقریب سے فرزانہ راجہ  نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہانٹرنیشنل مانیٹری ٖفنڈ(ائی ایم ایف) اور دیگرمالیاتی ادارے پروگرام سے حاصل ہونے والے مثبت نتائج کو اہم پیش رفت کے طور پر دیکھتےہیں۔ہیلری کلنٹن نے، جو اس وقت سیکرٹری آف اسٹیٹ تھیں،پروگرام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئےبڑے پیمانے پراس کی فنڈنگ بھی کی پروگرام کے ابتدائی مراحل کے بارے میں انہوں نے کہا کہمنصوبہ سازی کے دوران مجھے اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا کرناپڑا مگرمیں نے کبھی ہمتنہیں ہار ی اورنتیجے کے طور پرملک میں آج سماجی بہبود کا ایک مثالی پروگرام کام کررہاہے۔انہوں نے پروگرام کو ایک ایسی کامیاب کوشش قراردیا جس کی مثال ماضی میں نظر نہیں آتی۔پروگرام کے مستقبل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں مزید اعتماد کے لئے بین الاقوامیاداروں اور تجارتی کمپنیوں سے تعاون کوبڑھانا ہوگا اور سرکاری کٹوتیوں کے ذریعے عام لوگوں کےمسائل کم کرنا ہوں گے۔اس موقع پر خواتین کی ترقی اور انکے حقوق کے لئے سرگرم عالمی رفاحیتنظیم جینڈر سائیڈ اوئیرنیس پروجیکٹ کی صدر و بانی بیورلی ہل نے بھی تقریب میں عورتوں کےحقوق اور صحت کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہجینڈر سائیڈ ایک عالمی مسئلہ ہے دنیا میں ہر سال 32لاکھ سے زائد خواتین جینڈر سائیڈ کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ان میں 38 فیصد بچیاں قبل از پیدائش اسقاط حمل کے ذریعے قتل کر دی جاتی ہیں جبکہ31 فیصد ضعیف العمر اور بیوائیں ہیں جو مناسب خوراک اور رہنے کے لئے جگہ نہ ہونے کے سببموت کے منہ میں چلی جاتی ہیں 9 فیصد خواتین روک تھام کے قابل زچگی کی موت کا شکار ہوتیہیں 13فیصد بچیاں چار سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی غفلت کے سبب موت کے منہ میں چلیجاتی ہیں۔ بیورلی ہل کا کہنا تھا کہ جینڈر سائیڈ کا شکار ہونے والی خواتین کی پہلی اور دوسریجنگ عظیم میں ہلاک شدگان سے کہیں زیادہ ہے۔ دنیا کو اس سنگین مسئلے کا فوری حل تلاشکرناہو گا۔ یہ مسئلہ صرف ترقی پذیر ممالک کا نہیں ترقی یافتہ معاشروں کی خواتین بھی جینڈرسایئڈ کے سبب ہر لمحے موت کے منہ میں جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرزانہ راجہ نے پاکستان میںخواتین ترقی اور بہبود کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

تقریب کے اختتام پر حاظرین نے فرزانہ راجہ سے سوالات بھی کئے جس کے انہوں نے تفصیلیجوابات دیئے اور حاضرین کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔

تقریب میں ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی نے فرزانہ راجہ کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا کہ آج کا پروگرام پاکستان میں ایک اہم سماجی مسئلے پر ہے جس کی افادیت آج کل کےحالات میں اور بھی بڑھ چکی ہے۔تنظیم کے سیکرٹری سید فیاض حسن نے کہاکہ خواتین پاکستانکی آبادی کا نصف حصہ ہیں لیکن ان کی سماجی حیثیت انتہائی کم تر ہے:”انہیں سنگین مسائلدرپیش ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہےاس موقع پر موجود مدوخواتین فرزانہ راجہ کی جانبسے اس پروگرام سے متعلق تفصیلات سنکر بہت متاثر ہوئے اور انکی خدمات پر انکو خراج تحسینپیش کیا۔

IMG_3814 IMG_3799

Check Also

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *