Home / جاگو بزنس / انٹربینک: ڈالر 20 روز کی کم ترین سطح پر، 300 سے نیچے آگیا

انٹربینک: ڈالر 20 روز کی کم ترین سطح پر، 300 سے نیچے آگیا

حکومتی ہدایات پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے بعد بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستاہوکر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔

آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آئی اور ڈالر ایک روپے 41 پیسے سستا ہوگیا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے27 پیسے سستا ہوکر 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔

اس وقت انٹربینک میں ڈالرگزشتہ 20 روزکی کم ترین سطح پرہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تین سو روپے پر برقرار ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 297 روپے بھی ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جب کہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔

Check Also

سندھ کے لوگوں نے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو بھرپور کامیابی دلائی، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے الیکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *