Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عالیہ صدیقی کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان

عالیہ صدیقی کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازعات میں گھرے ہوئے اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کو فون کی لت سے نجات دلانے کے لیے کیا ہے۔

عالیہ صدیقی کے مطابق ان کے دونوں بچے ابھی چھوٹے ہیں ، بیٹی شورہ صرف 13 سال کی ہے اور موبائل فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال ان کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے احساس ہوا کہ اگر میں سوشل میڈیا نہیں چھوڑوں گی تو وہ بھی نہیں چھوڑے گی، اس لئے میں سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں اور اس فیصلے میں نواز الدین بھی مجھ سے متفق ہیں۔

ان کے مطابق وہ بچوں کی خاطر صرف سوشل میڈیا کا استعمال نہیں چھوڑ رہی بلکہ فلم انڈسٹری سے بھی دوری اختیار کر رہی ہیں، حال میں ایک مختصر فلم کی ہدایت کاری کی ہے لیکن اب مزید کام نہیں کرنا چاہتی کیونکہ بچوں کو ان کے وقت کی زیادہ ضرورت ہے اور انڈسٹری میں انہیں صرف نواز الدین کی اہلیہ کی حیثیت سے پہچان ملی ہے۔

انہوں نے کہا جب مناسب وقت آئے گا تب انڈسٹری میں دوبارہ کام کریں گی لیکن اس وقت تک اپنا زیادہ سے زیادہ وقت بوں کی تعلیم و تربیت کے لئے وقف کرنا چاہتی ہیں، اس وجہ سے بچوں کے ساتھ دبئی منتقل ہوگئی ہیں۔

Check Also

رجنی کانت سے ملاقات پر امیتابھ نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *