Home / جاگو کھیل / کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پُرعزم

کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پُرعزم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ورلڈ کپ سے متعلق پریس کانفرنس میں کے دوران انہوں نے ایشیا کپ کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی غلطیوں سے سیکھا ہے، کوشش ہے کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں، بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں، بھرپور تیاری ہے، کوشش ہو گی اچھا کھیلیں، ورلڈ کپ جیت کر آئیں، مڈل اوورز میں اچھا پرفارم نہیں کر پار ہے، نسیم شاہ کو مس کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے، سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، میرے لیے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں، کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں، احمد آباد میں کھیلنے کے لیے پُرجوش ہوں، بڑا ایونٹ ہیرو بننے کا ٹائم ہوتا ہے، سب کھلاڑیوں کے لیے ورلڈ کپ اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے ہیں، ایشیا کپ کے دو میچز میں ہم اچھا نہیں کھیلے، ہر میچ میں مختلف غلطیاں ہوتی ہیں آپ کبھی مطمئن نہیں ہوسکتے، ہر روز آپ کو نیا کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔

کپتان نے کہا کہ فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنا ہے، مداح ہمارے جہاں بھی ہوں گے ہمیں سپورٹ کرتے رہیں گے، میرے اسپنرز بہترین ہیں، مانتا ہوں ابھی پرفارمنس اچھی نہیں ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں، ٹیم کمبی نیشن کا فیصلہ میچ کے روز کنڈیشن دیکھ کر کریں گے، اہم ہے کہ آپ نے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہے، ورلڈ کپ کے لیے جو کھلاڑی جارہے ہیں انہیں فخر محسوس کرنا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ مڈل اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کر پا رہے، خود سے زیادہ 15 کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ آج رات بھارت روانہ ہو گا، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا، قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں 29 ستمبر کو کھیلے گی۔

پی سی بی کی آئی سی سی کو شکایت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو 24 گھنٹے پہلے بھارتی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *