Home / جاگو کھیل / بلوچستان میں 6 میں سے 4 مغوی فٹ بالر بازیاب

بلوچستان میں 6 میں سے 4 مغوی فٹ بالر بازیاب

بلوچستان سے اغوا کیے گئے 6 میں سے 4 کو فٹ بالروں کو 20 دن بعد بازیاب کروالیا گیا۔

فٹ بالرز کو 9 ستمبر کو سبی جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

بازیاب 4 فٹ بالرز کو باحفاظت ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مقامی انتظامیہ، صوبائی حکومت کی کوششوں سے فٹ بالرز کی بازیابی ہوئی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت 2 مزید کھلاڑیوں کو بازیاب کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔

حکام کے مطابق اغوا کیے گئے باقی 2  کھلاڑیوں کو بھی جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *