Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: انگلینڈ کا بنگلا دیش کو 365 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ: انگلینڈ کا بنگلا دیش کو 365 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 365 رنز کا ہدف دے دیا۔

دھرم شالہ میں میچ میں بنگلا دیش نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 364 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ ملان نے شاندار سنچری کرتے ہوئے 140 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے 82 اور جونی بیئرسٹو نے 52 رنز بنائے۔

بنگلادیشی بولر مہدی حسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ بنگلا دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *