Home / جاگو کھیل / احمد آباد اسٹیڈیم میں بم دھماکے کی دھمکی دینے والا گرفتار

احمد آباد اسٹیڈیم میں بم دھماکے کی دھمکی دینے والا گرفتار

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے سلسلے میں بی سی سی آئی کو بذریعہ ای میل 14 اکتوبر بروز ہفتے کو پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بم دھماکے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق احمد آباد کی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں دھماکے سے متعلق دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ایک شخص کو راجکوٹ سے گرفتار کر لیا۔

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

احمد آباد کرائم برانچ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی سی سی آئی کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی شناخت کرن ماوی کے نام سے کر لی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کرن ماوی مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کا رہائشی ہے، اسے انڈین پینل کوٹ کی دفعہ 505 (1) بی اور 506 (2) کے تحت گرفتار کیا گیا۔

کرائم برانچ کے مطابق گرفتار شخص کو اس سے قبل 2018ء میں ریپ کیس اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *