Home / جاگو کھیل / محمد رضوان کا غزہ سے متعلق ٹوئٹ پر آئی سی سی کا مؤقف سامنے آ گیا

محمد رضوان کا غزہ سے متعلق ٹوئٹ پر آئی سی سی کا مؤقف سامنے آ گیا

ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ٹوئٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مؤقف سامنے آ گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق محمد رضوان کےاٹوئٹ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کھیل کے میدان اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فرد اور ان کے بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے انفرادی پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اور ٹیم کی شاندار فتح کو غزہ کے مظلوموں کے نام کر دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی نے پاکستان کی جیت پر اظہارِ خیال کیا تھا اور اسے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینیوں کے نام کر دیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *