Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کو 246 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ کپ: بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کو 246 رنز کا ہدف دیدیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے گیارہویں میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 246 رنز کا ہدف دے دیا۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 245 رنز بنانے میں کامیاب رہی، مشفیق الرحیم الرحیم 66 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شکیب الحسن 40، مہدی حسن میراز 30، توحید ہردوئی 13، نجم الحسین شانتو 7، مستفیض الرحمان 4 اور لٹن داس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 4، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلیپس نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ آج کے میچ کے لیے وِل ینگ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ وارم اپ گیمز سے ٹیم کی اچھی تیاری ہوئی ہے، پِچ دیکھنے میں اچھی ہے، دوسری اننگز میں اوس پڑ سکتی ہے۔

اس موقع پر بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹورنامنٹ میں آپ کچھ میچ جیتتے ہیں اور کچھ ہارتے ہیں، اس میچ میں ہم 280 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *