Home / جاگو کھیل / پاک بھارت میچ سے قبل انتظامیہ پان اور گٹکا کھانے والوں سے پریشان

پاک بھارت میچ سے قبل انتظامیہ پان اور گٹکا کھانے والوں سے پریشان

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران گٹکا اور پان مصالحے کی وجہ سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گٹکا اور پان مصالحے کی مشکل کے حل کے لیے پولیس کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے احمد آباد پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے، سیکیورٹی اور بڑے کراؤڈ کے انتظامات کے ساتھ گٹکا اور پان مصالحے کھانے والوں کا بھی خیال رکھنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس کی ذمے داری لگائی گئی ہے کہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں گٹکا اور پان مصالحے کوئی نہ لا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گٹکے اور پان مصالحے کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اندر بے شمار مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس سے گندگی پھیلتی ہے، پائپ لائن اور بیسن بند ہو جاتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ پر گٹکے اور پان مصالحے کے نشان اچھا تاثر نہیں چھوڑتے، سب سے درخواست کی ہے کہ گٹکا اور پان مصالحہ ساتھ نہ لائیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *