Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عاطف اسلم نے فلسطین کیلئے 15 ملین عطیہ کردیے

عاطف اسلم نے فلسطین کیلئے 15 ملین عطیہ کردیے

پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے سفاک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ظلم و ستم کے شکار فلسطینی عوام کے لیے 15 ملین کی امداد عطیہ کی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ‘فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئی ہیں’۔

as

اُنہوں نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس مشکل وقت میں عاطف اسلم نے غزہ کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا، ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں’۔

اس سے قبل عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر معصوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اُٹھائی تھی جس پر بھارتی مداحوں نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ “ہزاروں معصوم فلسطینی عوام کی جانوں کے ضیاع کا بہت دُکھ ہے”


View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

گلوکار نے کہا تھا کہ “اس مشکل وقت میں، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں، اللہ پاک اپنا رحم فرما”۔

اس پوسٹ پر جہاں عاطف اسلم کے مسلمان مداحوں نے فلسطین کی آزادی کے لیے آواز اُٹھائی تو وہیں بھارتی صارفین گلوکار کا یہ پیغام دیکھ کر آگ بگولا ہوگئے تھے اور شدید تنقید کرتے ہوئے عاطف اسلم کو انسٹاگرام سے اَن فالو کرنا شروع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ حماس کے الاقصی فلڈ آپریشن کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے غزہ سمیت دیگر علاقوں پر جاری فضائی بمباری اور بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ اور مغربی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی سیکڑوں فضائی کارروائیوں اور راکٹ داغنے کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ہیں۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *