Home / جاگو بزنس / اسٹینڈ بائی معاہدے کے جائزے کیلئے آئی ایف ایم وفد نومبر میں پاکستان آئیگا

اسٹینڈ بائی معاہدے کے جائزے کیلئے آئی ایف ایم وفد نومبر میں پاکستان آئیگا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 2 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرےگا اور  پہلی سہہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لےگا۔

آئی ایم ایف نمائندہ ایسٹرپیریز کے مطابق جائزہ مشن کی قیادت ناتھن پورٹر کریں گے، جائزہ مشن اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کا دورہ کرےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مشن کے دورے کے دوران 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجنمنٹ پروگرام کے تحت معاشی جائزہ  لیا  جائےگا، آئی ایم ایف مشن پہلی سہہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لےگا، آئی ایم ایف کوجولائی تا ستمبر معاشی کارکردگی پربریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جائزہ مشن پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہوا تو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کرےگا، جائزہ مشن کی سفارش کی روشنی میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں 71 کروڑ ڈالر جاری کرنےکی منظوری دےگا۔

Check Also

امریکا اور پاکستان میں سیکیورٹی تعاون پر مزید بات چیت جاری ہے، پینٹاگون

امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان میں سیکیورٹی تعاون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *