Home / جاگو کھیل / پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی ’خاص بات‘ دہرا سکے گی؟

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی ’خاص بات‘ دہرا سکے گی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کل (جمعے) کو ورلڈ کپ میں اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان ٹیم اس ٹورنامنٹ میں موجود رہنے کے لیے بہت زیادہ بے قرار ہے۔

پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ کا آغاز بہت اچھا کیا تھا، نیدر لینڈز اور سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے 2 میچز شاندار انداز میں جیتے تھے لیکن پھر اسے لگاتار 3 میچوں میں بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف شکست ہوئی۔

پاکستان ٹیم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ مشکل صورتحال میں غیر معمولی پرفارمنس دیتی ہے جس کی ایک مثال گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس کا فائنل میں پہنچنا ہے۔

اس سے قبل 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی کو بھی کون بھول سکتا ہے جب ٹورنامنٹ میں خراب آغاز کے باوجود ٹیم نے زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے نہ صرف فائنل تک رسائی حاصل کی تھی بلکہ اسے جیتا بھی تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کل اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم نے اب تک 5 میچز میں سے 2 جیتے ہیں، پاکستان ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان نے شکست دی ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *