Home / جاگو دنیا / غزہ میں مظالم کیخلاف قراردادیں ویٹو کرنے پر ہیومن رائٹس واچ کی امریکا پر تنقید

غزہ میں مظالم کیخلاف قراردادیں ویٹو کرنے پر ہیومن رائٹس واچ کی امریکا پر تنقید

ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے امریکا پر جنگی قوانین سے متعلق دہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کو بڑے پیمانے پر مظالم روکنے کی قرار دادیں ویٹو نہیں کرنی چاہئیں۔

ایچ آر ڈبلیو نے اسرائیل اور فلسطینی مسلح گروپوں پر شہریوں کے تحفظ کے لیے امریکا پر زور ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے سلامتی کونسل میں اپنی نشست استعمال کرے۔

ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا ہے کہ امریکا کو غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اقوامِ متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

ایچ آر ڈبلیو نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا کو غزہ میں جنگی قوانین کی خلاف ورزی پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

Check Also

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *