Home / جاگو دنیا / غزہ جنگ کے اسرائیلی معیشت اور پروازوں پر منفی اثرات

غزہ جنگ کے اسرائیلی معیشت اور پروازوں پر منفی اثرات

غزہ جنگ کے اسرائیلی معیشت اور پروازوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ایئر پورٹس کے سیکڑوں ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ اتھارٹی عملے کے 600 افراد کو بلا معاوضہ چھٹیوں پر بھیج رہی ہے اور 2 ہزار اضافی ملازمین کے کام کے اوقات میں 25  فیصد کمی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے مرکزی بن گورین ایئر پورٹ پر روزانہ تقریباً 100 پروازیں آتی ہیں جو کہ غزہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں 5 گنا کم ہوگئی ہیں۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *