Home / جاگو کھیل / امام کی سست بیٹنگ، سڈنی ٹیسٹ میں صائم ایوب کا ڈیبیو متوقع

امام کی سست بیٹنگ، سڈنی ٹیسٹ میں صائم ایوب کا ڈیبیو متوقع

پرتھ اور میلبرن ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کے لیے اوپنر امام الحق کی جگہ صائم ایوب کا ڈیبیو متوقع ہے جبکہ حسن علی کی جگہ ابرار احمد یا ساجد خان کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ امام الحق کی سست بیٹنگ سے ناخوش ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف امام الحق نے 2 ٹیسٹ میچز کی 4 اننگز میں ایک نصف سنچری کے ساتھ 94 رنز بنائے، انہوں نے سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 301 گیندیں کھیلیں۔

میلبرن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں امام الحق نے اپنا پہلا رن 18ویں گیند پر بنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق 3 جنوری سے شروع ہونے والے سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے شاہین آفریدی نیٹ پر بولنگ نہیں کریں گے۔ انہیں سڈنی ٹیسٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ آرام کروانے کی حکمت عملی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی سے زیادہ بولنگ نہیں کروائے گی۔

شاہین آفریدی 2 ٹیسٹ میچوں میں 99.2 اوورز کرا چکے ہیں۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *