Home / جاگو کھیل / بیڈمنٹن نیشنل یوتھ لیگ، مینز، ویمن ٹیمز کے فائنلز پنجاب کے نام

بیڈمنٹن نیشنل یوتھ لیگ، مینز، ویمن ٹیمز کے فائنلز پنجاب کے نام

بیڈمنٹن نیشنل یوتھ لیگ میں مینز اور ویمن ٹیموں کے فائنلز پنجاب کی ٹیم کے نام رہے۔

سندھ دوسرے اور خیبر پختونخوا کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی، فاتح کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ جیت کی خوشی سی ویو پر منائیں گی۔

نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں بیڈمنٹن لیگ کے فائنلز دلچسپ رہے، مرد و خواتین کے دونوں فائنلز پنجاب کی ٹیم نے جیتے، جس میں اُن کی مد مقابل ٹیم سندھ کی رہی، تیسری پوزیشن کے پی کے نے حاصل کی۔

ویمن ٹیم ایونٹ کے فائنل کے سنگلز اور ڈبلز میں پنجاب کی پلیئرز چھائی رہیں، مردوں میں سندھ کی ٹیم نے کچھ مزاحمت کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

فاتح پنجاب کی پلیئرز کا کہنا تھا کہ وہ کامیابی کو خوب انجوائے کریں گی، کسی نے کہا کہ وہ ساحل سمندر کی سیر کریں گی اور کراچی کی بریانی کے مزے لیں گی۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *