Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شاہ رخ خان نے جاوید شیخ کی کونسی خواہش فوراً پوری کردی تھی؟

شاہ رخ خان نے جاوید شیخ کی کونسی خواہش فوراً پوری کردی تھی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے سیٹ پر شاہ رخ خان سے ایک فرمائش کی تھی جو اُنہوں نے فوراََ پوری کردی۔

جاوید شیخ نےاپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان میرے ’اسموکنگ بڈی‘ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب فلم’اوم شانتی اوم‘ کی شوٹنگ ہو رہی تو سیٹ پر دو چیزیں منع تھیں ایک تصویر لینا اور دوسرا سیٹ پر سگریٹ نوشی کرنا تو شوٹنگ کے دوران مجھے سگریٹ پینے کے لیے سیٹ سے باہر جانا پڑتا تھا لیکن صرف شاہ رخ خان کے لیے سیٹ پر ہی ٹیبل لگائی جاتی تھی اور اس پر سگریٹ کے لیے ایش ٹرے رکھ دی جاتی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ جب فلم کی شوٹنگ کے دوران میری شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے مجھے گلے لگا کر کہا کہ آپ کو سیٹ پر کچھ بھی چاہیے ہو تو مجھے بتائیں جس پر میں نے کہا کہ مجھے بھی آپ کی طرح سیٹ پر ہی سگریٹ پینی ہے کیونکہ مجھے باہر جا کر اسموکنگ کرنی پڑتی ہے تو میری اس فرمائش پر شاہ رخ خان نے فورأ ایک ٹیبل منگوائی اور ایش ٹرے رکھ دی۔

واضح رہے کہ فلم ’اوم شانتی اوم‘ 2007ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوئی تھیں۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *