Home / جاگو بزنس / ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

کراچی:ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جب کہ  10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزا  871 روپے ہے۔

عالمی صرافہ  مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2047 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں  900 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *