Home / جاگو بزنس / سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ سے الیکٹرانکس کا سامان مہنگا ہو گیا، سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

صدر انجمن تاجران ملتان شیخ اکرم حکیم نے کہا کہ بجلی کے ریٹ بڑھنے سے سولر اور الیکٹرنکسں کے دیگر سامان جس میں فریج، اے سی، ایل ای ڈی، واشنگ مشین، ڈرائیر، ہیٹر، گیزر سمیت متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہے۔

گھر کیلئے فریج، ہیٹر لینا ہو یا سولر پلیٹیں، شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہیں، شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی سے چلنے والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ انکی مشکلات کم ہو سکیں۔

Check Also

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *