Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف شاعر ناصر کاظمی کی 52 ویں برسی منائی جارہی ہے

معروف شاعر ناصر کاظمی کی 52 ویں برسی منائی جارہی ہے

مشہور و معروف شاعر ناصر رضا کاظمی کی 52 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925 کو انبالہ میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی، اعلیٰ تعلیم کی تکمیل تو نہ ہو سکی لیکن شعر گوئی کا آغاز جوانی میں ہی ہو گیا۔

1952 میں ان کے پہلا شعری مجموعہ برگ نے انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعرا میں لاکھڑا کیا۔ ان کا شمار جدید غزل کے اولین معماروں میں ہوتا ہے اور ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ نے  2013 ء کو خصوصی ٹکٹ جاری کیا۔

انہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ چائے خانوں اور رات کی کہانیاں سناتی ویران سڑکوں پر گزارا، ان کی بہترین نظمیں اور غزلیں انہیں تجربات کا نچوڑ ہیں۔

ناصر نے غزل کی تجدید کی اور اپنی جیتی جاگتی شاعری سے غزل کا وقار بحال کیا اور میڈم نور جہاں کی آواز میں گائی ہوئی غزل ”دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا “ منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ خلیل حیدر کو بھی ناصر کی غزل ”نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں “ گا کر پہچان ملی۔

معروف شاعر 2 مارچ 1972 کو لاہور میں انتقال کر گئے لیکن ان کی شاعری آج بھی دلوں کو تازگی عطا کرتی ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *