Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نیوز کاسٹر بننے کے لئے آڈیشن دیا لیکن مسترد کردیا گیا، نعمان اعجاز کا انکشاف

نیوز کاسٹر بننے کے لئے آڈیشن دیا لیکن مسترد کردیا گیا، نعمان اعجاز کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ انہوں نے نیوز کاسٹر بننے کے لئے آڈیشن دیا لیکن مسترد کردیا گیا تھا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کر عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، کیونکہ بزرگ کہا کرتے تھے کہ گھر سے جب بھی کوئی کام کرنے نکلو تو باوضو ہوکر نکلو تاکہ جو کام کرنے جا رہے ہو، اس میں برکت ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کو بھی عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، وہ باوضو ہوتے ہیں لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھ رہے، جاہل لوگ کہتے ہیں کہ باوضو ہوکر غیر محرم خواتین کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ منفی خیالات سے بھرے ہوئے ہیں، ایک دوسرے سے حسد رکھتے ہیں، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے رہتے ہیں۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ اگرچہ وہ خود کو مذہبی شخص نہیں سمجھتے لیکن انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ خدا کے حضور جھک کر ان سے بات کرلیتے ہیں۔

سینئر اداکار کے مطابق ان کی ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم کی کہانی ایچ آئی وی کا شکار بن جانے والے شخص کے گرد گھومتی ہے، اس وجہ سے پاکستانی ٹی وی چینلز نے اسے بطور ڈراما نشر کرنے سے انکار کیا لیکن جیسے ہی اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سیریز پر ریلیز کیا گیا تو ہر ٹی وی چینل نے یہی کہا کہ اسے پاکستان میں نشر ہونا چاہیے تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ انتہائی کم عمر تھے، تب انہیں نیوز کاسٹر بننے کا شوق تھا، اس لیے انہوں نے آڈیشن بھی دیا۔

انہوں نے بتایا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے انہیں مسترد کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ خبریں پڑھتے وقت زیادہ خوش نظر آتے ہیں، اس لیے وہ نیوز کاسٹر نہ بن سکے اور اداکار بن گئے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *