Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رنبیر کپور کی بہن اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے لیے تیار

رنبیر کپور کی بہن اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے لیے تیار

بالی ووڈ فلم اںڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ردھیما کپور جیولری ڈیزائنر ہیں اور اب وہ اپنے اہلِ خانہ کی طرح اداکاری کی دنیا میں آ رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ردھیما نیٹ فلکس کی سیریز ‘فیبیولس لائیو ورسز بالی ووڈ وائیوز’ کے تیسرے سیزن میں کلیانی سہا چاولہ اور شالینی پاسی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Ranbir Kapoor's Sister Riddhima Kapoor Sahni Makes Acting Debut With  Fabulous Lives Vs Bollywood Wives S3

خیال رہے کہ کلیانی سہا چاولہ ایک سلور لگژری ہوم ڈیکور برانڈ کی بانی اور بین الاقوامی لگژری لیبل کے مشیر ہیں جبکہ شالینی پاسی ایک آرٹ اور ڈیزائن کلیکٹر ہیں۔

‘فیبیولس لائیو ورسز بالی ووڈ وائیوز’ کا پہلا سیزن نومبر 2020 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا تھا جبکہ اس سیریز کا دوسرا سیزن ستمبر 2022 میں آن ایئر ہوا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *