Home / تازہ ترین خبر / خیبرپختونخوا: وزیر اعلیٰ کا بارشوں، برفباری سے متاثرہ افراد کیلئے معاوضے کا اعلان

خیبرپختونخوا: وزیر اعلیٰ کا بارشوں، برفباری سے متاثرہ افراد کیلئے معاوضے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیکریٹری ریلیف سے رابطہ کرتے ہوئے متاثرین اور نقصانات کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، انہوں نے حکم دیا کہ صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات اکھٹی کی جائیں اور حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10, 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے جائیں۔ْ

ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید زخمیوں کو 3،3 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید ہدایت دی کہ ان حادثات میں مالی نقصانات کے ازالے کے لیے بھی معاوضے دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آج ہی صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں اب تک 27 افرادجاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ 129 گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پرمتاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم اے کو جاں بحق افرادکے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعلٰی نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریلیف مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے، انہوں نے کہا کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، وزیر اعلی نے تمام متعلقہ اداروں، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کو بھی مکمل الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت ریلیف پہچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Check Also

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *