Home / جاگو کھیل / آسٹریلیا کو پاکستان کے بجائے بھارت کیخلاف سیریز کی فکر ستانے لگی

آسٹریلیا کو پاکستان کے بجائے بھارت کیخلاف سیریز کی فکر ستانے لگی

آسٹریلیا کو پاکستان کے بجائے بھارت کے خلاف سیریز کی فکر ستانے لگی، پاکستان نے رواں سال وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں جبکہ بھارت نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اس کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں ہرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، آسٹریلیا بھارت کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں اس مرتبہ شکست دینے کا خواہشمند ہے۔

 آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز آسٹریلیا کے لیے ثانوی حیثیت رکھتی ہے، آسٹریلوی سلیکٹرز کیمرون گرین کو ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار کریں گے، پاکستان کے خلاف سیریز کے بجائے وہ ڈومیسٹک شیفلڈ شیلڈ میں حصہ لیں گے۔

آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے اس وقت فکر کی بات بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے، پاکستان کے خلاف بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سیریز ہے، میں چاہوں گا کہ ہماری ٹیم ریڈ بال کی تیاری کرے۔

Check Also

پاکستان ٹیم دورہ آئرلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ آئرلینڈ کے لیے لاہور سے براستہ دبئی آئرلینڈ روانہ ہوگیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *