Home / جاگو کھیل / خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کروں: سلمان ارشاد

خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کروں: سلمان ارشاد

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کروں۔

جیو سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان ارشاد نے کہا کہ پی ایس ایل، سی پی ایل اور ٹی ٹین لیگ میں دنیا کے ہر ٹاپ بیٹر کو آؤٹ کیا ہے، نیٹ پر ویرات کوہلی کو بولنگ کر چکا ہوں مگر میچ کی خواہش ہے۔

سلمان ارشاد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بابر اور رضوان، سی پی ایل میں پولارڈ اور رسل کو آؤٹ کر چکا ہوں، جیسی بیٹنگ کنڈیشنز پی ایس ایل میں ہیں، اس میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مختصر باؤنڈری میں مس ہٹ بھی چھکا ہو جاتا ہے، کوشش ہوگی کہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹاپ بولر بن جاؤں، پی ایس ایل، آئی پی ایل کے بعد سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، بہت لیگز کھیل لیں لیکن جو پی ایس ایل کا مزہ ہے وہ الگ ہے۔

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ لیگ تو کھیل رہا لیکن پاکستان کھیلنا میرا ہدف ہے، سینے پر جب تک اسٹار نہیں لگ جاتا اس وقت تک خواب پورا نہیں ہو گا، فاسٹ بولرز میں مقابلہ سخت ہے لیکن میں محنت کر رہا ہوں، اُمید ہے موقع ملے گا۔

سلمان ارشاد نے کہا کہ آج کل کی ٹی ٹوئنٹی میں بولرز کے پاس آپشن کم ہیں، بولرز کو اب بیٹرز سے ایک قدم آگے سوچنا پڑتا ہے، بابر اعظم مجھے بہت اچھے طرح سمجھاتے ہیں، ان جیسے بیٹر کو بولنگ کرنا چیلنج ہوتا ہے، ان کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور زلمی واحد ٹیم ہے جو ہر سال پلے آف کھیلی ہے، اُمید ہے اس سال بھی فائنل کھیلیں گے۔

Check Also

کراچی: 16ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا کل سے آغاز

کراچی میں 16ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا کل سے آغاز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *