Home / تازہ ترین خبر / 5 سے 10 مارچ تک بارشوں کے 2 نظام ملک میں داخل ہونے کی پیشگوئی

5 سے 10 مارچ تک بارشوں کے 2 نظام ملک میں داخل ہونے کی پیشگوئی

کراچی اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش برسانے والے دو نئے سسٹم 5 سے 10 مارچ تک ملک میں داخل ہوں گے۔

نجی ویدر اسٹیشن نے پیشگوئی کی ہے کہ 5 سے 6 مارچ تک بارش کا پہلا نظام پاکستان میں داخل ہوگا جو بلوچستان کے مختلف علاقوں کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

اسی طرح 9 سے 10 مارچ تک بارشوں کا ایک اور نظام جنوبی حصوں میں بارش برسائے گا۔

اس نظام کے تحت گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، مکران کے علاقوں میں تیز بارش ہوگی جبکہ کراچی اور ملحقہ علاقوں میں 9 سے 12 مارچ کے درمیان بارش کا امکان ہے۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *