Home / تازہ ترین خبر / 9 مئی کیس سمیت دیگر مقدمات سننے والے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کا تبادلہ

9 مئی کیس سمیت دیگر مقدمات سننے والے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کا تبادلہ

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرنے والے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نوید اقبال کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے جج نوید اقبال کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کا تبادلہ رحیم یار خان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جج نوید اقبال 9 مئی واقعات، زمان پارک کیس میں گرفتار صحافی عمران ریاض کے کیس سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبہر گل کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبہر گل کی جگہ ہی سیشن جج محمد نوید اقبال کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی عدالت کا جج تعینات کردیا گیا تھا۔

ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ جج عبہر گل نے لاہور میں کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے خاندان کے مقدمات، 9 مئی کے واقعات بشمول جناح ہاؤس پر حملہ، مسلم لیگ (ن) کر رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کی تھی۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *