Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا اعزاز جیت لیا

چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا اعزاز جیت لیا

یورپی ملک چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مس ورلڈ 2024 کا میلہ 28 سال بعد بھارت میں سجا جس کی فائنل تقریب 9 مارچ کو ممبئی میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔

مقابلے کی ٹاپ 8 حسیناؤں میں بھارت کی سینی شیٹھی بھی شامل تھیں جس کے بعد یہی اندازہ لگایا جارہا تھا کہ اس بار مس ورلڈ 2024 کا تاج بھارتی حسینہ کے سر ہی سجے گا لیکن جب مقابلے کی ٹاپ 4 حسیناؤں کا اعلان ہوا تو سینی شیٹھی ٹائٹل جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔

اس طرح چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ لبنان کی حسینہ یاسمینہ زیتون فرسٹ رنر اپ قرار پائیں۔

چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا کو پولینڈ کی کیرولینا بلواسکا نے مس ورلڈ 2024 کا تاج پہنایا۔

کرسٹینا پیزکووا نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی ہے، وہ قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کرسٹینا پیزکووا چیک ری پبلک کی دوسری حسینہ ہیں جنہوں نے مِس ورلڈ کا تاج پہنا ہے، اس سے قبل سال 2006ء میں بھی چیک ری پبلک کی حسینہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرچُکی ہیں۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *