Home / جاگو دنیا / رمضان المبارک کے آغاز پر نریندر مودی کا خصوصی پیغام

رمضان المبارک کے آغاز پر نریندر مودی کا خصوصی پیغام

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کے نام مبارک باد کا پیغام جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے.

انہوں نے لکھا کہ سب کو رمضان المبارک کی خوشیاں مبارک ہوں۔

رمضان المبارک کے آغاز پر نریندر مودی کا خصوصی پیغام

انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، اچھی صحت اور خوشحالی لائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا ہے۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *