Home / تازہ ترین خبر / عمران خان سے ملاقات ہوئی، ان کا بند کمرے میں ٹرائل کیا جارہا ہے، بیرسٹر گوہر

عمران خان سے ملاقات ہوئی، ان کا بند کمرے میں ٹرائل کیا جارہا ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ان کا بندکمرے میں ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخاب کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، کسی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستوں کا شیڈول تبدیل کیا تھا، امید ہے مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہمارے حق میں آئےگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ کرے گی، سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ ہمارے کیس کو جلد سے جلد سنے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل میں سوچ سمجھ کر شامل ہوئے، مزید کہا کہ کسی جماعت کو اس کی جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں 2 سیاسی وجوہات کی وجہ سے شامل ہوئے ہیں، 80 نشستیں نہ ملنا بہت بڑا ایشو ہے۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *