Home / تازہ ترین خبر / نادر علی کی مزاحیہ ویڈیوز نے میری جان بچائی، شیر افضل مروت کا انکشاف

نادر علی کی مزاحیہ ویڈیوز نے میری جان بچائی، شیر افضل مروت کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مرورت یوٹیوبر نادر علی کے بڑے مداح نکلے اور انہوں نے کہا ہے کہ نادر علی ککی مزاحیہ ویڈیوز نے میری جان بچائی ہے، میں آج بھی ان کا بڑا مداح ہوں، اگر زندگی میں کسی ایک شخص کا فین ہوں تو وہ نادر علی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیر افضل مروت کی وائرل ویڈیو میں انہیں خاتون کو کو انٹرویو دیتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنی زندگی کی مشکلات اور اس میں یوٹیوبر نادر علی کے مثبت کردار کا ذکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک ایسا وقت آیا تھا کہ میں بہت مسائل کا شکار تھا، مجھے ایسا لگتا تھا کہ مجھے اپنے پرائے تنگ کرتے ہیں اور بہت زیادہ ذہنی تناؤ تھا جو ایک سے ڈیڑھ سال کا عرصہ تھا جو میں نے بہت تکلیف میں گزارہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ دور تھا جب ہمارے علاقے میں امن و امان کے مسئلے تھے، میرے والد کا قتل کردیا گیا تھا، خود میں بھی حملوں کی زد میں رہا تو میں سوچا کرتا تھا کہ یہ زندگی اتنی بھاری کیوں ہے، ساری تکلیف سے یکمشت ہی نجات حاصل کر لیں تو کبھی کبھار زندگی میں بڑے عجیب و غریب خیال آیا کرتے تھے لیکن پھر اللہ نے استقامت دی۔

اس موقع پر انہوں نے پرینکسٹر اور یوٹیوبر نادر علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نادر علی کے پرینک(پرمزہ ویڈیوز) نے میری جان بچائی ہے، میں ان کی ایک ایک ویڈیو کو 50 سے 100 بار دیکھا کرتا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ میں آج بھی نادر علی کا بڑا مداح ہوں، میں کراچی گیا تھا لیکن ان سے ملاقات کا موقع نہیں ملا اور اگر زندگی میں کسی ایک شخص کا فین ہوں تو وہ نادر علی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نادر علی کو بہت پسند کرتا ہوں، ان کی ایک ایک ویڈیو کا مجھے شدت سے انتظار رہتا ہے اور میں نے ان سے رابطے کی بھی بہت کوشش کی۔

اس کے علاوہ ان کی یوٹیوب پر ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں جب ان سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ آپ کس ایک شخص سے دوستی کرنا چاہتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ میں نادر علی سے دوستی کرنا چاہتا ہوں۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *