Home / جاگو بزنس / ایف بی آر کی ازسر نو ڈھانچہ سازی کیلئے عمل درآمد کمیٹی تشکیل

ایف بی آر کی ازسر نو ڈھانچہ سازی کیلئے عمل درآمد کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور دیگر پر مشتمل ایک عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق وزیر اعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کے نفاذ کی نگرانی کیلئے فوری طور پر عمل درآمد کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ٹیکنالوجیکل اور منظم ٹائم فریم میں انتظامی تبدیلی کے ساتھ ’’ایف بی آر کی منظور شدہ تنظیم نو‘‘ پر ہونے والی پیشرفت کی باقاعدگی سے نگرانی بھی کرے گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ نگران حکومت کے دور میں ایف بی آر کی تنظیم نو کے منصوبے پر عمل درآمد روکنے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے بعد یہ معاملہ متعلقہ افسر کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہنچا جس کے بعد عدالت نے اس مشاہدے کے ساتھ کیس واپس لینے کی اجازت دے دی کہ اگر ایسا فیصلہ کیا گیا جس سے ان کی سروس کی شرائط و ضوابط پر منفی اثر  پڑے تو وہ اپنی شکایت موزوں فورم پر پیش کریں گے۔

اب عملدرآمد کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ڈاکٹر شمشاد اختر، پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر احسان ملک، کار انداز کے چیف ایگزیکٹو افسر  وقاص الحسن، ٹیکس کنسلٹنٹ اکرام الحق، نوید اندرابی، آصف پیر، ڈاکٹر منظور احمد اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن شامل ہیں۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *