Home / جاگو دنیا / امداد کیلئے اسرائیل کی امریکا کو غزہ میں عالمی قوانین کی پاسداری کی تحریری یقین دہانیاں

امداد کیلئے اسرائیل کی امریکا کو غزہ میں عالمی قوانین کی پاسداری کی تحریری یقین دہانیاں

امداد کے لیے اسرائیل نے امریکا کو غزہ میں عالمی قوانین کی پاسداری کی تحریری یقین دہانیاں کرا دیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن پر اسرائیلی یقین دہانیاں مسترد کرنے پر زور دے دیا ہے۔

اس حوالے سے کرس وین ہولن، ڈک ڈربن، الزبتھ ویرن سمیت 17 سینیٹرز نے امریکی محکمہ خارجہ سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں امداد کے بہاؤ میں اسرائیلی رکاوٹوں کے پیش نظر اسرائیل کی کسی بھی یقین دہانی کو مسترد کرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں جنگی قوانین کی پیروی کرتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے لیے امریکی امداد غزہ میں عالمی قوانین کی پاسداری سے مشروط ہے۔

دوسری جانب تازہ واقعے میں غزہ میں بھوک و افلاس کے شکار مزید 19 فلسطینی شہری اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آٹے کے تھیلوں کا انتظار کرنے والوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے مشین گن سے فائرنگ کی۔

Check Also

افغانستان میں سیلاب سے 300 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *