Home / تازہ ترین خبر / مونس الہٰی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

مونس الہٰی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل نے ضمنی انتخابات کے لیے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

مونس الہٰی کی جانب سے ٹربیونل میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ان کے کاغذات عدالتی مفرور ہونے کے باعث مسترد کیے گئے ہیں، ٹربیونل ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے مونس الہٰی کے پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ کے ایک اپیلٹ ٹربیونل نے مونس الہٰی کی جانب سے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔

ٹربیونل کے جسٹس شاہد کریم نے الیکشن کمیشن کو اپیلوں کے جوابات جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے ٹربیونل سے کہا کہ آر اوز کے غلط فیصلوں کو ایک طرف رکھا جائے اور اپیل کنندگان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں۔

Check Also

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *