Home / جاگو کھیل / ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، محتشم رشید

ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، محتشم رشید

پاکستان ویمن ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید نے کہا ہے کہ ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محتشم رشید نے کہا کہ سب سے پہلے ویسٹ انڈیز کو مبارکباد دوں گا، انہوں نے تینوں میچز میں اچھی کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دوسرے میچ میں اچھی کرکٹ کھیل کر تگڑا مقابلہ کیا تھا، تیسرے میچ میں بھی اچھے کھیل کی اُمید تھی مگر ویسٹ انڈیز نے زبردست کھیلا۔

 محتشم رشید کا کہنا ہے کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہمارا ریکارڈ اچھا ہے، سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ہماری نظریں ڈیولپمنٹ پر ہیں، نئے پلیئرز کو موقع دیں گے کہ وہ خود کو منوائیں۔

پاکستان ویمن ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، رامن شمیم اچھا کھیل رہی ہیں، ورلڈ کپ سے قبل تمام پلیئرز کو چانس دے کر ایک اچھی ٹیم تیار کرنی ہے، ورلڈ چیمپئن شپ کے پوائنٹس اہم تھے جو ہم نہ لے سکے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلی سیریز کافی اہم ہے، انگلینڈ سے اس کے ہوم پر کھیل رہے ہیں، کوشش کریں گے انگلینڈ کے خلاف پوائنٹس حاصل کریں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

Check Also

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ ناٸلہ کیانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *