Home / جاگو دنیا / اجتماعی قبروں کی دریافت، امریکا کا اسرائیل سے جواب طلب

اجتماعی قبروں کی دریافت، امریکا کا اسرائیل سے جواب طلب

امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق غزہ پٹی کے 2 اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب چاہتے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

واضح رہے کہ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ خان یونس کے ناصر اسپتال سے 340 افراد کی اجتماعی قبر ملی۔

اس کے علاوہ غزہ شہر میں الشفا اسپتال کے صحن سے تقریباً 30 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی۔

Check Also

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *