Home / جاگو کھیل / ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل

ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل

اولمپیئن ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل ہوگئے۔

ارشد ندیم نے پہلے جِم ٹریننگ کی اور پھر تھرو کرنا شروع کیا اور اب وہ بھرپور انداز سے ہر طرح کی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میں کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ کی نگرانی میں ٹریننگ کررہا ہوں اور نئے طریقے اور ٹیکنیکس سیکھ رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سے میری صلاحیت اور اسکلز پر مثبت اثر پڑے گا، جنوبی افریقا میں بڑی محنت کر رہا ہوں تاکہ اپنا ٹارگٹ حاصل کر سکوں۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میرا ہدف پیرس اولمپکس میں اچھا پرفارم کرنا اور پاکستان کے لیے اعزاز لانا ہے، امید ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گا۔

Check Also

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ ناٸلہ کیانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *