Home / جاگو دنیا / اسکاٹ لینڈ: وزیراعظم حمزہ یوسف کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

اسکاٹ لینڈ: وزیراعظم حمزہ یوسف کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

اسکاٹ لینڈ کے وزیراعظم پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کی وجہ سے حمزہ یوسف کے لیے اعتماد کا ووٹ لینا مشکل ہوگا۔

اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم سربراہ حمزہ یوسف کو اپنی اسکاٹس نیشنل پارٹی کے 63 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی 63 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہونے کی صورت میں پریزائیڈنگ افسر اپنا ووٹ کاسٹ کرے گا۔ روایتی طور پر پریزائیڈنگ افسر حکومت کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) منتخب ہوئے تھے۔

انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے کم عمر نوجوان اور پہلے ایشیائی مسلم فرسٹ منسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Check Also

افغانستان میں سیلاب سے 300 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *