Home / جاگو دنیا / فلسطینیوں پر مظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیار کرگیا

فلسطینیوں پر مظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکا کے متعدد کالج کیمپس میں فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شدت آگئی۔ کولمبیا، ہارورڈ، یو ایس سی، ٹیکساس یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات میں مظاہرے کیے گئے۔

یو ایس سی میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، ٹیکساس یونیورسٹی میں بھی ایک صحافی سمیت درجنوں مظاہرین گرفتار کرلیے گئے۔

ہارورڈ میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے پر یونیورسٹی نے ایکشن لینے  کی دھمکی دے دی۔

نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر گرفتاریاں کی گئیں۔ لاس اینجیلس کی یونیورسٹی آف صدرن کیلی فورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہروں میں “آزاد فلسطین” کے نعرے لگائے گئے، مارچ کے دوران پولیس سے مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں، جبکہ ایک شخص کو  گرفتار کرلیا گیا۔

Check Also

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *