Home / جاگو دنیا / ملالہ یوسفزئی نے امریکی میگزین کو دیے انٹرویو میں فلسطین کی حالت زار سنادی

ملالہ یوسفزئی نے امریکی میگزین کو دیے انٹرویو میں فلسطین کی حالت زار سنادی

پاکستانی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی، انسانی امداد اور امن کی ضرورت ہے۔

امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یہ وقت بہت مشکل ہے، غزہ میں جو ہو رہا ہے اور خاص طور پر اس ہفتے جو ہم نے رفح میں دیکھا۔

ملالہ یوسفزی نے کہا کہ یہ لمحات دل دہلا دینے والے اور خوفناک ہیں، لوگ بہت ناراض ہیں اور یقین نہیں کرپارہے کہ یہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو سکتا ہے۔

ملالہ یوسفزی نے کہا کہ وہ تصور بھی نہیں کرسکتیں کہ فلسطینی عوام کس تکلیف اور مظالم سے گزر رہے ہیں، ہر کوئی ایسی زندگی چاہتا ہے جہاں وہ کھیل سکے، ٹی وی دیھ سکے اور اسکول جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ غزہ میں 80 فیصد سے زیادہ اسکولوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا اور وہاں کوئی یونیورسٹی نہیں بچی، یہ اندھا دھند بمباری روکنے کی ضرورت ہے۔

Check Also

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *