Home / جاگو کھیل / پاکستانی ہائی کمشنر نے آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان فین زون کے ٹکٹ حاصل کر لیے

پاکستانی ہائی کمشنر نے آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان فین زون کے ٹکٹ حاصل کر لیے

پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان فین زون کے ٹکٹ حاصل کر لیے۔

آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر نے کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ کیا، انہوں نے فین زون کے ٹکٹ بک کیے اور کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے ملاقات کی۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے آسٹریلیا کے خلاف 4 نومبر کو میلبرن میں شیڈول ون ڈے میچ کے لیے آن لائن ٹکٹ بک کیے۔

اس موقع پر زاہد حفیظ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان فین زون بنانے پر کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ فینز کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، اُمید ہے پاکستان فین زونز بھریں ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال کرکٹ میں رائیولری تاریخی ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ فین زونز شائقین کرکٹ کو اپنی ٹیم کی کامیابی پر جشن منانے کا موقع فراہم کرتے ہیں، کرکٹ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مؤثر بنانے میں اہم ثابت ہوتی ہے۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *